پاکستان نے اپنے فضائی حدود میں بیرونی ہوائی جہازوں کے داخلے پر لگائی گئی پابندی کو ہٹایا

,

   

اسلام آباد۔ پاکستان نے ہندوستان سے لگے اپنی فضائی حدود میں بیرونی جہازو ں کے داخلے پر لگائے گئی پابندی کو ہٹادیا ہے۔

پاکستان نے تمام غیر فوجی ہوائی جہازوں کے لئے اپنے فضائی حدود پیر کی رات 12بج کر41منٹ سے کھول دئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی ہوائی جہاز بھی جلد ہی پاکستان کی فضائی حدود سے ہوتے ہوئے عام راستے پر اڑان بھرنے لگیں گے۔

ہندوستانی فضائیہ کے بالاکوٹ(پاکستان) میں دہشت گردتنظیم جیش محمد کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کے بعد پاکستان نے 26فبروری جو اپنی فضائی حدود بند کردیاتھا۔

ہندوستانی فوج نے پلواماں میں پیش ائے دہشت گردحملے جس میں سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوئے تھے کے خلاف بالاکوٹ میں یہ کاروائی کی تھی