پاکستان و چین ہندوستان میں زہریلی گیس چھوڑ رہے ہیں۔ دہلی کی آلودہ ماحولیات پر بی جے پی لیڈر کا بیان

,

   

میرٹھ: پاکستان اور چین ہندوستان میں زہریلی ہوا چھوڑ رہے ہیں۔یہ دعوی میرٹھ کے بی جے پی لیڈر ونیت اگروال شردا نے کیا ہے۔ انہوں نے خبررساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ زہریلی ہوا ہمارے کسی پڑوسی ملک نے چھوڑی ہے جو ہم سے ڈرے ہوئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ حرکت پاکستان یا چین کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آلودہ ہوا عوام کی زندگی کو نقصان پہنچارہا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=HvZ7mlfS03E

انہوں نے اس بات کو مسترد کردیا کہ کسان دھان کو جلا نے کی وجہ سے دہلی کی فضاء خراب ہورہی ہے۔ کسان ہمارے ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سوچنا چاہئے کہ یہ زہریلی گیس کسی پڑوسی ملک نے ہمارے ملک میں چھوڑی ہو جو ہم سے خوفزدہ ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ پاکستان یا چین اس میں ملوث ہوں۔