پاکستان کورونا ویکسین کے حصول کیلئے کوشاں

   

اسلام آباد : پاکستانی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کے پروگرام کے تحت کورونا ویکسین کی سترہ ملین خوراکیں ملیں گی، جن میں سے سات ملین مارچ تک پاکستان پہنچ جائیں گی۔ ہفتے کی شب ایک ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر نے کہا کہ پاکستان چینی ویکسین سینوفارم کی پانچ لاکھ خوراکوں کے لیے چین سے کہہ چکا ہے۔ یہ چینی ویکسین ملک میں موجود ہیلتھ ورکرز کو دی جائے گی۔ اسد عمر کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کی اگلی کھیپ رواں برس جون کے بعد پاکستان پہنچے گی۔