پاکستان کو دوسرے ٹسٹ میںبھی مشکلات ، رضوان وکٹ پر موجود

   

میلبورن ۔ یہاں کھیلے جارہے دوسرے ٹسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم مشکلات کا شکار ہے، دوسرے روز کے اختتام پر مہمان ٹیم کے 194 رنز پر6کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں، مہمان ٹیم کو اب بھی آسٹریلیا کا اسکور برابر کرنے کے لیے 124 رنز درکار ہیں۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ کردیا تھا۔ پاکستان کے بیٹر عبداللہ شفیق 62 اور کپتان شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، امام الحق 10 رنز اور سعود شکیل 9 رنز بنا سکے۔ بابر اعظم ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بنا کرکمنز کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ اس وقت محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے فی کس2 وکٹیں حاصل کیں۔ قبل ازیں، میزبان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا، کل کے ناٹ آوٹ بیٹرز پہلے دن کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور ان کی چوتھا نقصان 204 رنز پر اٹھانا پڑا، جب شاہین آفریدی نے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 63 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی وکٹ عامر جمال نے حاصل کی۔ قبل ازیں میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ 38، ڈیوڈ وارنر 38، اسٹیو اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ17، مچل مارش 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 318 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 وکٹیں لے کار کامیاب بولر رہے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا نے میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔ ڈبلیو ایف آئی کی معطلی کی بعد تین رکنی کمیٹی کی تشکیل نئی دہلی۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کی نو منتخب انتظامیہ کی معطلی کے بعد انڈین اولمپک اسوسی ایشن (آئی او اے) نے ایک تین رکنی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی جس کو دن کے دن کی نگرانی کا کام سونپا گیا۔ ڈبلیو ایف آئی کے دن کی کارروائیوں کو جاری رکھا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق کمیٹی کی سربراہی بھوپندر سنگھ باجوہ کریں گے، جو ووشو اسوسی ایشن آف انڈیا میں صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔ دیگر دو ارکان میں ہاکی کے اولمپیئن ایم ایم سومیا اور سابق بین الاقوامی بیڈمنٹن کھلاڑی منجوشا کنور شامل ہیں۔