پاکستان کو طالبان سے اپنے دفاع کا حق حاصل : امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرہ کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کے امور کے رابطہ کار جان کربی نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرات لاحق ہیں۔ حالیہ دنوں میں ٹی ٹی پی کی جانب سے پاکستان میں تشددد کے واقعات دیکھے گئے۔ جان کربی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔ پاکستان کے دہشت گرد کے پیچھے جانے کے فیصلے کا بھی احترام کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں ممکنہ کارروائی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹی ٹی پی سے خطرہ ہے اور پاکستانی عوام اور حکومت کو اس خطرہ کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے۔