پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے امریکہ کا انکار

   

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کرنے سے صاف انکار کردیا ہے۔ پہلے مرحلہ میں یہ ویکسین پاکستان کو نہیں دی جائے گی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانوں نے اپنی حکومت کو امریکی فیصلہ سے آگاہ کردیا ہے۔ دفترخارجہ پاکستان نے وزارت صحت کو امریکی جواب سے مطلع کرتے ہوئے کہا ہیکہ کوروناویکسین بنانے والی کمپنی پہلے مرحلہ میں پاکستان کو ویکسین دینے سے معذرت کی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کمپنی کورونا ویکسین کے کلینکل ٹرائلس کررہی ہے۔ جانسن اینڈ جانسن کو کلینکل ٹرائل میں وقتی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ واشنگٹن میں موجود پاکستانی سفارتخانہ اس ویکسین کے حصول کیلئے سرگرم ہیں اور ویکسین پر کام کرنے والی کمپنیوں سے رابطہ میں ہے۔ امریکی کمپنیوں سے خواہش کی جارہی ہیکہ وہ پاکستان کو بھی کورونا ویکسین فراہم کریں۔ اس سلسلہ میں اڈوانسڈ بکنگ کیلئے کمپنیوں سے رابطہ قائم کیا جارہا ہے۔