پاکستان کیلئے برٹش ایرویز کی پروازوں کا احیاء

   

اسلام آباد ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) برٹش ایرویز کا ایک طیارہ دس سال کے طویل عرصہ کے بعد پاکستان میں لینڈنگ کیا۔ یاد رہیکہ ستمبر 2008ء میں اسلام آباد میں واقع میریٹ ہوٹل پر کی گئی بمباری کے بعد بطور احتجاج برٹش ایرویز نے اپنی تمام پروازیں پاکستان کیلئے مسدود کردی تھیں۔ طیارہ سے اترنے والے مسافرین کا وزیر شہری ہوا بازی غلام سرور خان، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے خصوصی معاون زلفی بخاری اور برٹش ہائی کمیشن نے استقبال کیا جو لندن کے ہیتھرو ایرپورٹ سے بوئنگ 787 ڈریم لائنر میں سوار ہوئے تھے۔