پاکستان کیلئے جاسوسی: سپریم کورٹ کا جیوتی ملہوترا کو ضمانت سے انکار

   

نئی دہلی، 06 جون (یجنسیز): پاکستان کیلئے حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار معروف یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو سپریم کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ۔ عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ قومی سلامتی کے معاملات میں کوئی نرمی یا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ایس سی شرما پر مشتمل بنچ نے کہا کہ الزامات سنگین ہیں اور ان کا دفاع مقدمہ کی سماعت کے دوران زیر غور آئیگا۔ عدالت نے کہا کہ اس مرحلہ پر ضمانت کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ملہوترا کے وکیل نے کہا کہ وہ ایک سال سے زائد عرصے سے وہ جیل میں ہیں۔ وکیل نے یہ بھی کہا کہ ان کے موکلہ کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ تاہم عدالت نے اس دلیل کو مسترد کرکے کہا کہ معاملہ قومی سلامتی سے متعلق ہے اور الزامات کو ہلکا نہیں سمجھا جا سکتا۔