پاکستان کی جاسوسی پرسیول ڈیفنس ملازم گرفتار

,

   

جئے پور : راجستھان کی پولیس نے سیول ڈیفنس ملازم کو پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ فیس بک پر انہیں ہنی ٹریپ کے ذریعہ پکڑا گیا ۔ راجستھان پولیس کے مطابق گرفتار شدہ رام ولاس گورو ملٹری انجنیئرنگ سرویس نوارو راجستھان میں سیول ڈیفنس ملازم تھے ۔ انہوں نے پاکستانی انٹلیجنس ایجنسی کے جاسوسی کے ایجنٹ کے طور پر کام کیا ۔ انہیں فیس بک پر ایک یکتا نامی خاتون کے حوالے سے دوستی کے نام پر جاسوسی کا پتہ چلایا گیا ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ فبروری میں فیس بک پروفائیل یکتا سے فرینڈ ریکویسٹ آئی تھی ۔