پاکستان کی جانب سے ’ترگت الپ‘ کو شادی کی تجویز

,

   

مذکورہ اداکار نے کہاکہ ”میں ہرکسی سے شادی نہیں کرسکتا“۔
اسلام آباد۔ڈرل ارتغرل میں ارتغر ل کے قریبی ساتھی ترگت الپ کا کردار ادا کرنے واکے سینگیز کوسکون نامی ترکی اداکار نے حال ہی میں انکشاف کیاہے کہ انہیں پاکستان عورتوں کی جانب سے شادی کی بڑے پیمانے پر تجاویز ملی ہیں۔

کوسکون نے ہنستے ہوئے کہاکہ ”انسٹاگرام کے ذریعہ پاکستان میں مجھے اپنی مقبولیت کا اندازہ ہوا ہے۔

مجھے شادی کی کئی پیشکش ملی ہیں۔ میں ہرکسی سے شادی نہیں کرسکتاہوں“۔

اپنے خاتون مداحوں مایوس کرتے ہوئے ترکی اداکار نے انکشاف کیاکہ وہ ایک طویل مدت تک تعلقات میں تھے۔

پاکستان کے میزبان وسیم بدامی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران سینگیز کوسکون نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد افریدی کے ساتھ اپنے تعلقات کو منسو ب کیاکیونکہ ان کا پس منظر بھی اسپورٹس سے ہے

YouTube video

کوسکون نے انکشاف کیاکہ ”انہوں نے دس سالوں تک باسکٹ بال کھیلا ہے“۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”پیشہ وارانہ طور پر میں نے تین سال کھیلا مگر زخمی ہوگیاتھا۔

پھر میں نے ماڈلنگ شروع کی‘ پھر اداکاری کی او راب آپ کے آنکھوں کے سامنے ہوں“۔

مستقبل قریب میں جب کبھی مذکورہ ملک کادورہ کرنے پر اس اداکار نے افریدی سے درخواست کی ہے وہ انہیں کرکٹ سیکھائیں۔

شاہد افریدی نے بھی الپ سے خود سے کلہاڑی چلانے کی مہارت سیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ دوسروں طرح افریدی نے بھی

مذکورہ شو سے اپنی والہانہ انسیت کا اظہار کیاہے۔ پاکستان کے دورے کے متعلق جب پوچھا گیاتو اس اداکار نے کہاکہ وہ اس ملک کا دورہ عالمی وباء کرونا وائرس کے خاتمہ کے فوری بعد کریں گے۔

کوسکون نے ڈرال ارتغرل دیکھنے کا لوگوں سے اصرار کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیاہے