پاکستان کی خاتون اول بشریٰ بی بی کو جانچ میں کویڈ19مثبت پایاگیا

,

   

اسلام آباد۔پاکستان کی فرسٹ لیڈی بشریٰ بی بی کو ہفتہ کے روز کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا‘ کچھ گھنٹوں قبل ہی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے اس وائرس کی زد میں آنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

قبل ازیں دن میں اس بات کی جانکاری دی گئی تھی کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے اور وہ فی الحال گھر میں تنہائی میں رہ رہے ہیں۔

جمعرات کے روز انہیں چین سے منگایا گیا سینوفارم ٹیکہ لگایا گیاتھا جو قومی سطح پر مخالف کروانا وائرس ٹیکہ اندازی مہم کا حصہ ہے

YouTube video

بشری بی بی بھی وائرس کی زد میں آگئی ہیں۔ وزیر اعظم کے خصوصی معاون
وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے اورسیز پاکستانی سید زلفی بخاری خاتون اول کے وائرس کے زد میں آنے کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”ٹیکہ محفوظ ہے اور اس کو لینا چاہئے۔ وزیراعظم نے اس کی پہلی خوراک ایک روز قبل ہی لی ہے۔ اس سے قبل ہی انہیں اثار نمودار ہوگئے تھے۔

آپ خودلیں اور اپنے چاہنے والوں کو ٹیکہ دلائیں اور جھوٹی خبروں سے مقابلہ کریں“۔

ٹھیک اسی طرح پاکستان تحریک انصاف پارٹی(پی ٹی ائی) قانون ساز فیصل جاوید نے ٹوئٹر کے ذریعہ بشری بی بی کے کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پائے جانے کی جانکاری دی اور انہوں نے خاتون اول پاکستان کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤ ں کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ ”جن لوگوں کو مثبت پایاگیا ہے ان تمام بشمول وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے لئے بے شمار دعائیں۔ اللہ تعالی انہیں عاجلانہ صحت یابی سے ہمکنار کرے“


بشری بی بی کی صحت
مذکورہ خاتون اول کی صحت کے متعلق تفصیلات اب تک نہیں بتائی گئی ہیں مگر خصوصی معاون وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ وہ ”بہتر اورتندرست ہیں“۔

پاکستان میں کرونا وائرس کی مثبت تناسب میں 8سے 10فیصد تک کا اچھال آیاہے۔ نئے معاملات کے ساتھ پاکستان میں جملہ متاثر لوگوں کی تعداد623,135تک پہنچ گئی ہے اور ملک میں سرگرم معاملات27,188ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ پچھلے 24گھنٹوں میں ملک کے اندر اس وباء سے 42لوگوں کی موت ہوئی ہے اور قومی سطح پر جملہ مرنے والوں کی تعداد13,799تک پہنچ گئی ہے۔