پاکستان کی غربت ،بیروزگاری سے نمٹنے پر توجہ : محمود قریشی

   

اسلام آباد : پاکستانی وزیر خارجہ محمود قریشی نے آج کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل میں مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے مگر افغان سیکورٹی ایڈوائزر کے غیر ذمہ دارانہ بیانات افسوسناک ہیں جو انتشار پھیلانے والوں کے مفادات میں مددگار ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میَں نے اپنے افغان ہم منصب کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور افغان امن عمل اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں مشاورت کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی سفارتکاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ غربت، افراط زر اور بیروز گاری کے مسائل سے نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اقتصادی استحکام، سرمایہ کاری، تجارت اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔