پاکستان کے بحران کی کیا ہے سب بڑی وجہ، عمران خان نے کیا ایک بڑا خلاصہ۔ پڑھیے رپورٹ۔

,

   

زبردست مالی بحران سے پریشان پاکستان کو ابھارنے کے لئے وزیراعظم عمران خان نے ایک نیا قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کو بے نامی جائیداد کے انکشاف کے لئے ایک نئی اسکیم لانچ کی ہے۔ اسے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کہا جارہا ہے۔ اس کے تحت اپنے بے نامی جائیداد کا اعلان کردینے والوں پرکوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ بلکہ ملک کو ٹیکس ادا کرنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے انہیں اعزاز سے بھی سرفراز کیا جائے گا۔ 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے کارکنان سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ باہرجائیں، خود ٹیکس جمع کرائیں اور دوسرے ٹیکس دہندگان کو متنبہ کریں۔ ساتھ ہی ان لوگوں کوبھی ٹیکس دینےکےلئے رضا مند کریں، جو کسی وجہ سے ٹیکس جمع نہیں کررہے ہیں، لیکن معاملےکولےکرعمران خان سخت بھی ہیں۔ 

عمران خان نے ایک پرائیویٹ ٹی وی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ 30 جون تک ہی ایسے ہی ایسے کسی شخص کو بے نامی جائیداد کے انکشاف یا بقایہ ٹیکس ادا کر دینے پرکسی طرح کی کارروائی نہیں ہوگی۔ تاہم اگرکوئی 30 جون کی تاریخ تک اپنا ٹیکس جمع نہیں کرتا ہے تو پاکستان حکومت جانچ پڑتال کرکے اس کے خلاف مناسب کارروائی بھی کرے گی۔ 

قابل ذکر ہے کہ پاکستان ان دنوں زبردست مالی بحران سے گزر رہا ہے۔ پوری دنیا سے پاکستانی حکومت قرض مانگ رہی ہے، لیکن بیشترممالک اوربڑے بینکوں نے پاکستان کوقرض دینےسے منع کردیا ہے۔ ایسے میں پاکستانی وزیراعظم کئی طرح کے داوں آزما رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے حالات 60 کی دہائی جیسے ہوگئے ہیں۔ 

دراصل عمران خان اپنے ملک کےعوام کی توجہ ٹیکس جمع کرنےکی طرف کھینچنا چاہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نہ جمع ہونےکے سبب گزشتہ کچھ سالوں میں ملک کا خزانہ خالی ہو گیا ہے۔ ایسے میں پھر سے ٹیکس جمع کرنے کےلئے راستےکھول کرملک کو بحران سے ابھارنا ہوگا۔ 

ایسی خبریں جب تب میڈیا میں اتی رہتی ہےہے، پاکستان کی حکومت اقتصادی بحران کی بات جب بھی کرتی ہے تب پاکستان کی عوام اس کے الٹا اپنا کام اسانی سے کر رہی ہوتی ہے۔ کیونکہ پاکستان کی عوام کے پاس حکومت سے زیادہ پیسہ ہے۔ اسی پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً دس عرب ڈالر منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔ مگر لوگ ٹیکس جمع نہیں کرتے۔ 

واضح رہے کہ نقدی بحران سے شکار پاکستان کو تیل کےلیے مالدار قطر سے تین ارب ڈالر کا بیل ڈاون پیکیج ملا ہے۔ قطر کے حکمران امیر شیخ تمیم بن حماد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے، انہوں نے پاکستان کے ساتھ تجارت منی لانڈرنگ قانون اور دہشتگردی کی فائنسنگ کو روکنے کیلئے بھروسہ دلایا ہے۔ قطر چوتھا ایسا ملک ہے جو گزشتہ گیارہ ماہ میں پاکستان کی مدد کےلیے اگے ایا ہے۔ پاکستان بحران سے جد وجہد کر رہا ہے، عمران خان کی قیادت والی پاکستانی حکومت بحران سے نکلنے کی جد وجہد کر رہی ہے۔