پاکستان کے خلاف ہندوستان کی فوجی جارحیت

   

کشمیر کی صورتحال پراو آئی سی سے شاہ محمود قریشی کی شکایت
اسلام آباد: وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے تنظیم اسلامی کوآرڈینیشن (او آئی سی) کو کشمیر کی صورتحال سے واقف کرایا اور کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے خلاف فوری جارحیت کا آغاز کردیا ہے ۔ او آئی سی کے رابطہ گروپ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال دن بہ دن ابتر ہورہی ہے۔ ہندوستان کی آر ایس ایس بی جے پی حکومت نے اس علاقہ میں اپنانام نہاد قطعی حل مسلط کرنے کی کوشش شروع کی ہے۔