پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ کا اعلان

   


کراچی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیم اپریل میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ دورے میں 3 ونڈے اور 4 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔دورے میں شامل تین ونڈے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سوپر لیگ کا حصہ ہیں۔پاکستانی کرکٹ ٹیم 26 مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی، جہاں 2، 4 اور 7 اپریل کو تین ونڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا اور تیسرا ونڈے میچ پریٹوریا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ سیریز تین میچز پر مشتمل تھی تاہم کرکٹ جنوبی افریقہ کی درخواست پر اس سیریز میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔پہلے 2 ٹی 20 میچز 10 اور 12 اپریل کو جوہانسبرگ جبکہ اگلے دونوں میچز پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔