پیرکے روز نئے آرمی سربراہ کے تقرری کا عمل شروع ہونے کے بعد یہ سامنے آیاہے جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی وزرات دفاع کو ممکنہ امیدواروں کی تفصیلات کے متعلق خط لکھا تھا۔
اسلام آباد۔لفٹنٹ جنرل عاصم منیر کو جمعرات کے روز پاکستان کانیاچیف آف آرمی اسٹاف(سی اواے ایس) مقرر کیاگیاہے‘ جس کے بعد ملک میں سیاسی زور آزمائی اور بڑھتی قیاس آرائیوں کااختتام ہوگیاہے۔
پاکستان کے انفارمیشن منسٹر مریم اورنگ زیب نے ٹوئٹ کیاکہ”پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز ریف نے فیصلہ کیا ہے کہ ا لفٹنٹ ساحر شمشاد مرزا کو مشترکہ چیفس آف اسٹاف چیرمن اور لفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو ائینی اختیار کااستعمال کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کیاہے“۔
اورنگ زیب نے کہاکہ پاکستان کے صدر عارف علوی کو بھی یہی تفصیلات روانہ کردئے گئے ہیں۔ چہارشنبہ کے روز حکومت پاکستان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں وزرات دفاع کی جانب سے نئے سی او اے ایس کے تقرر کے لئے ”پینل ناموں“ پر مشتمل تفصیلات وصول ہوئی ہیں۔
پاکستان کے وزیراعظم دفتر نے بھی ایک بیان میں کہا تھاکہ ”چیفس آف اسٹاف چیرمن اور چیف آف آرمی اسٹاٹ کے تقررکیلئے ناموں پرمشتمل کی تفصیلات وزرات دفاع کی جانب سے حاصل ہوئی ہے۔ طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے“۔
تین سال کی توسیع کے بعد 61سالہ جنرل باجوا اگلے ہفتہ ریٹائر ڈ ہونے والے ہیں۔ منگل کے روز پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاتھا کہ پی ایم اجو وزرات دفاع کی جانب سے ایک سمری بھیجی جاچکی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کیاتھا کہ ”آگے کے اقدامات بہت جلد مکمل کرلئے جائیں گے“۔ پاکستان کے وزیردفاع نے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیراعظم عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی حکومت ان کے ساتھ نئے آرمی چیف کے تقرر کا عمل پورا ہوجانے کے بعد نمٹے گی۔
ایکسپرس ٹربیون نے پاکستان کے وزیردفاع کے حوالہ سے کہا ہے کہ ”دو تین دن میں یہ عمل پورا ہوجائے گا۔ تجسس ختم ہوجائے گا اس کے بعد عمران خان سے نمٹاجائے گا“۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں انہوں نے یہ تبصرے کرتے ہوئے اگلے تین روز کے اندر کلیدی تقرر کے رسمی اعلان کا اشارہ دیاتھا۔
پیرکے روز نئے آرمی سربراہ کے تقرری کا عمل شروع ہونے کے بعد یہ سامنے آیاہے جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی وزرات دفاع کو ممکنہ امیدواروں کی تفصیلات کے متعلق خط لکھا تھا۔