پاکستان کے کرتا پور صاحب کے لئے 1303ہندوستانی سکھوں کی روانگی

,

   

امرتسر۔گرونانک دیو کی550ویں یوم پیدائش کے جشن میں حصہ لینے کے لئے اتاری سرحد کے ذریعہ منگل کے روز جملہ1303ہندوستانی سکھ عقیدت مند پاکستان روانہ ہوئے ہیں۔

مذکورہ سفر کا انعقاد شیرومانی گرودوارہ پربھندک کمیٹی(ایس جی پی سی) مذکورہ ہندوستان میں سکھوں کی عبادت گاہوں کی انتظامی کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے جس کا اختتام14نومبر کو ہوگا۔یہ عقید ت مند سکھوں کی عبادت گاہوں‘

بشمول نانکانہ صاحب‘ صوبہ پنجاب میں گرو نانک دیو کی جائے پیدائش‘حسنبدل شہر رمیں پانجا صاحب اور کرتا پور صاحب جائے گے۔ہندوستان کی سرحد سے کچھ چار کیلومیٹر کے فاصلے پر کرتاپور گردواہ ہے‘ جو جہاں مانا جاتا ہے کہ سولہویں صدی میں گرونانک کا انتقال ہوا تھا۔

اس کو کرتار پور صاحب کواریڈار جو4.2کیلومیٹر کے فاصلے پر ہے سے جوڑا گیا ہے۔

نومبر 9کے روز وزیراعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کریں گے اور گرونانک دیو کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر عقیدت مندوں کے لئے پہلے قافلے کو روانہ کرنے کے لئے ہری جھنڈی دیکھائیں گے‘ نومبر 12کے روز گرونانک دیو کی سالگرہ کے ضمن میں تقاریب کا انعقاد عمل میں لایاجائے گا۔