پاکستان کے 19 سالہ شہروز ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے ’کم عمر کوہ پیما‘

   

اسلام آباد ۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے 19 سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطابق انہوں نے منگل کی صبح تقریباً پانچ بجے دنیا کی سب سے اونچی چوٹی کو سر کیا۔ جس کے بعد وہ وہ پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما کے طور پر بھی سامنے آئے ہیں۔ الپائن کلب کا کہنا ہے کہ شہروز نے 11 سال کی عمر میں کلائمبنگ شروع کی اور 3 ہزار میٹر تک چڑھائی کی جو وقت کے ساتھ بڑھتی گئی۔ اور 4 ہزار سے ہوتی ہوئی 6ہزار اور 8000 میٹر تک پہنچی۔ البائن کے مطابق انہوں نے براڈ پیک سر کر کے ’دی براڈ بوائے‘ کا ٹائٹل جیتا جس کی بلندی 8047 میٹر ہے۔ اسی طرح مکرا چوٹی، کیمبرا، منگلک سر سمیت دوسری کئی چوٹیاں سر کیں اور انیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کر لی۔ شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ کرنے والے پانچویں پاکستانی ہیں۔