لاہور۔ پاکستان تیسرے اورآخری میچ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز میں 268 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی ہے۔ اس طرح مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 123رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق81 ، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز بناکر نمایاں رہے۔پیٹ کمنز نے پانچ اور مچل اسٹارک نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ نیتھن لیون نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔علاوہ ازیں آسٹریلیا نے دوسرے اننگز میں 11/0 رنز بنالئے ہیں اور اسے مجموعی طور پر 134 رنز کی سبقت مل گئی ہے۔