پبلک سرویس کمیشن امتحانات میں معاشی پسماندہ طبقات کو رعایت دی جائے

   

کانگریس رکن پارلیمنٹ کرن کمار ریڈی کا وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب
حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ سی ایچ کرن کمار ریڈی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے یونین پبلک سرویس کمیشن کے امتحانات میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات کے امیدواروں کو عمر کی حد میں 32 سے 35 سال تک رعایت دینے کی درخواست کی۔ کرن کمار ریڈی نے مکتوب میں معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو بھی او بی سی طبقات کی طرح 9 مرتبہ امتحانات میں حصہ لینے کی سہولت دینے کا مطالبہ کیا۔ فی الوقت معاشی طور پر پسماندہ طبقات کیلئے یو پی ایس سی سیول سرویسس امتحانات میں حصہ لینے عمر کی حد 32 سال ہے اور وہ 6 مرتبہ امتحانات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔ کرن کمار ریڈی نے اس معاملہ میں وزیر اعظم نریندر مودی سے شخصی طور پر مداخلت کی اپیل کی۔ اسی دوران وزیر اعظم نے کرن کمار ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کی نمائندگی وصول ہونے کی اطلاع دی۔1