’پب جی‘ پر دوستی، چار بچوں سمیت ہندوستان آنے والی پاکستانی خاتون گرفتار

   

اسلام آباد ؍ نئی دہلی : مشہور ویڈیو گیم ’پب جی‘ کے ذریعہ ہندوستانی شہری سے دوستی کر کے ہندوستان آنے والی پاکستانی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہندوستان کے شہر گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی خاتون اور اْس کے چار بچوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام نے پیر کے روز بتایا کہ پاکستانی خاتون اور اْس کے چار بچے گریٹر نوئیڈا میں غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ انہیں ایک مقامی شخص کی جانب سے مبینہ طور پر پناہ دی گئی تھی جس سے اْس پاکستانی خاتون کی آن لائن ویڈیو گیم پب جی کے ذریعہ ملاقات ہوئی تھی۔پولیس نے پاکستانی خاتون کو پناہ دینے والے مقامی شخص کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔