پتنگ بازی کے دوران ایک کم عمر لڑکا ہلاک ،17افراد زخمی

   

حیدرآباد ۔ /15 جنوری (سیاست نیوز) پتنگ بازی کے دوران علاقہ ملے پلی میں ایک کم عمر لڑکا مکان کی چھت سے گرکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ سید جنید قادری ساکن ظفر شاہ گراؤنڈ ملے پلی پتنگ بازی کیلئے اپنے نانی کے مکان گیا تھا اور تیسری منزل سے اتفاقی طور پر گرپڑا ۔ اس حادثہ میں جنید قادری شدید زخمی ہوگیا تھا اور دواخانہ منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس حبیب نگر نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ذرائع کے بموجب رچہ کونڈہ اور سائبر آباد میں پیش آئے مختلف واقعات میں جملہ 17 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔