پجارا ہمارے لئے بڑی وکٹ : روٹ

   


چینائی : انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جیوروٹ نے کل یہاں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کے ضمن میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم میں موجود ٹسٹ کے ماہر بیٹسمین چیٹیشور پجارا ہمارے لئے بڑی وکٹ ہوں گے۔ راجکوٹ سے تعلق رکھنے والے پجارا نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ اختتام پذیر 4 ٹسٹ مقابلوں کی سیریز میں 3 نصف سنچریاں اسکور کی جس کے لئے انہوں نے 900 سے زائد گیندوں سامنا کیا ہے۔ روٹ نے پجارا کو ایک شاندار کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یارک شائر کی نمائندگی کے وقت میں نے پجارا کے ساتھ چند مقابلے کھیلے ہیں اور وہ ایک شاندار بیٹسمین ہیں۔ مذکورہ سیریز کے دوران ان کی وکٹ ہمارے لئے اہمیت کی حامل ہوگی۔