پداپلی میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد

   


پداپلی۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر برائے محکمہ عمارت و شوارع ویمولا پرشانت ریڈی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی ترقی ملک کے لئے مثالی ہے۔ ریاستی وزیر برائے محکمہ بہبود کپولا ایشور ، رکن اسمبلی پداپلی داسری منوہر ریڈی کے ہمراہ آج پداپلی شہر کا دورہ کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے عمارت و شوارع نے 119.5کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے پداپلی۔کونارم ریلوے اووربرج کاموں کا اور 1.52 کروڑ روپئے کی لاگت سے کمان تاسبھاش کے مجسمہ تک تعمیر کئے جانے والے 4 لائنوں کے سڑک کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور 1.80 کروڑ روپیوں سے تعمیر کردہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز کا افتتاح کیا۔سنگ بنیاد اور افتتاحی پروگراموں میں ضلع کلکٹر ڈاکٹر سنگیتا ستیہ نارائنا، ضلع ایڈیشنل کلکٹر وی۔ لکشمی نارائنا، مجالس مقامی ایڈیشنل کلکٹر کمار دیپک، ڈی سی پی روپیش، ای ای آر اینڈ بی بی۔نرسمہا چاری و دیگر نے شرکت کی۔ اس تقریب میں رکن پارلیمنٹ بورلا کنٹہ نیتا کانی، زیڈ پی چیرمین پوٹا مدھو ، ٹی۔ایس چیرمین راکیش، پداپلی میونسپل چیرپرسن ڈاکٹر ممتا ریڈی، ضلع کتب خانہ چیرمین رگھو وئیر سنگھ، عوامی نمائندے و دیگر نے شرکت کی۔