حیدرآباد13نومبر(یواین آئی) تلنگانہ کے پداپلی میں راگھواپورریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال بردار ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد دہلی اور چینائی کے درمیان ریل ٹریفک متاثر ہوئی۔ غازی آباد سے قاضی پیٹ جنکشن کی طرف جانے والی مال بردارٹرین کے 6 ریک پٹری سے اتر جانے کے بعد کئی ایکسپریس اور گڈس ٹرینوں کو روک دیا گیا۔ اس روٹ پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے ۔ اس حادثہ کے بعد کئی سوپر فاسٹ اور ایکسپریس ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے میں ہیلپ لائن نمبر فراہم کیے ہیں۔ سکندرآباد: 040-27786140, 27786170،قاضی پیٹ۔ 0870-2576430،ورنگل 9063324898،کھمم۔7815955306