پدم بھوشن سندرپچائی کے خلاف ممبئی میں پولیس کیس

   

ممبئی : گوگل سی ای او سندرپچائی کو مائیکرو سافٹ کے ستیا ناڈیلا اور 15 دیگر انعام یافتگان کے ساتھ پدم بھوشن سے نوازے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی ممبئی پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔ سندر کے خلاف یہ کیس کاپی رائیٹ ایکٹ سے متعلق ہے۔ اس میں سندر کی کمپنی کے مزید 5 عہدیداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ مقدمہ یوں ہیکہ ایک فلم کو یوٹیوب پر اس کے تخلیق کار کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کردیا گیا۔ گوگل اور سندر نے ابھی اس معاملہ میں کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔