پدم شری جیتنے والوں کو 25 ہزار ماہانہ اعزازیہ کا اعلان

   

بھونیشور: اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ ریاست کے پدم شری ایوارڈ یافتہ افراد کو ماہانہ 25,000 روپے کا اعزازیہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کے ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں ہر پدم ایوارڈ یافتہ کو معاشرے میں ان کی زبردست شراکت کیلئے 25,000 روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ یہ اسکیم اپریل 2024 سے نافذ ہوگی۔ پٹنائک نے کہا کہ پدم ایوارڈ ملک کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ہے اور یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی شراکت سے ملک کا نام روشن کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے پدم ایوارڈ یافتہ افراد نے اپنی خدمات اور غیر معمولی کامیابیوں سے اوڈیشہ کا وقار بڑھایا ہے ۔