سدھارتھ نگر: 22 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں فرضی دستاویزات کے سہارے نوکری کررہے پرائمری اسکولوں کے 29 معاون ٹیچروں کو برخاست کردیا گیا ہے ۔آفیشل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ برخاست معاون ٹیچروں میں 13 خواتین اور 16 مرد شامل ہیں جن کی تعیناتی سال 2014 میں ہوئی تھی۔ برخاست ٹیچروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرانے کی ذمہ داری متعلقہ محکمے کے ایجوکیشن افسران کو سونپی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس سے پہلے ضلع میں فرضی دستاویزات کی بنیاد پر نوکری کررہے 61 معاون ٹیچروں کو برخاست کیا گیا تھا۔ فرضی دستاویزات کے سہارے نوکری کررہے معاون ٹیچروں کی جانچ کے لئے ایس ڈی ایم،اڈیشنل ایس پی اور ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسران کی تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔