پراعتماد ایے ایف ایس پی ایے کو بہت جلد سارے آسام سے ہٹادیاجائے گا۔ شاہ

,

   

گوہاٹی۔مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے منگل کے روز بھر پور اعتماد کے ساتھ یہ کہا ہے کہ سارے آسام سے بہت جلد اے ایف ایس پی اے کو ہٹادیاجائے گا کیونکہ لاء اینڈ آرڈر میں بہتری ائی ہے اور شدت پسند تنظیموں سے امن قائم ہوگیا ہے اور ساتھ میں شدت پسندوں کے ساتھ امن معاہدے ریاست میں پہلے ہی جزوی دستبرداری کا ذریعہ بن گیاہے۔

شاہ نے آسام پولیس کو صدراتی رنگ پیش کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہاکہ مرکز او رچیف منسٹر ہیمنت بسواس سرما کی کوششوں کے نتیجے میں بیشتر شدت پسند تنظیمیں پہلے ہی امن معاہدات میں داخل ہوگئے ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے کہ پوری ریاست بغاوت اور تشدد سے پاک ہوجائے گی۔

ارمڈ فورسیس اسپیشل پاورس ایکٹ 23اضلاعوں سے ہٹالیاگیاہے اور ایک ضلع سے جزوی طور پر ہٹایاگیاہے۔انہوں کہاکہ مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ساری ریاست سے اس کو ہٹالیاجائے گا۔ جو خودسپردگی اختیار کریں گے انہیں مرکز اورریاستی حکومتوں کی جانب سے باز آبادکیاجائے گا۔

شاہ نے کہاکہ بغاوت‘ سرحدی معاملات‘ اصلحہ کی تسکری کو روکنے‘ منشیات اور میویشیوں کی تسکری کو روکنے‘ گینڈے کا شکار‘ اور سماجی معاملات جیسے جادو ٹوناکو حل کرنے میں آسام پولیس کی ایک عظیم تاریخ ہے اور یہ سارے ملک میں سب سے اہم پولیس فورس بن کر ابھری ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ صدراتی رنگ سے انہیں اعزاز کے یہ حقدار ہیں۔ ریاستی حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر مذکورہ ہوم منسٹری نے ایک عوامی جلسہ عام سے بھی خطاب کیاہے۔