پرامن فضا مکدرکرنے کی کوشش ناقابل برداشت

   

کرمن گھاٹ واقعہ پر اجلاس ، ڈی جی پی انجنی کمار کا عہدیداروں سے خطاب
حیدرآباد : /23 فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کارگزار ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار نے کرمن گھاٹ گاؤرکھشک پر حملہ اور علاقہ میں کشیدگی کے پیش نظر ریاستی پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس منعقدکیا ۔ ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل انٹلیجنس ، ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر ، انسپکٹر جنرل آف پولیس کاؤنٹر انٹلیجنس سیل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس وائی ناگی ریڈی کے ہمراہ ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے رچہ کونڈہ کے علاقہ کرمن گھاٹ میں کل رات دیر گئے پیش آئے فرقہ وارانہ نوعیت کے واقعہ کا جائزہ لیا ۔ اس اجلاس میں انجنی کمار نے پولیس عہدیداروں سے کہا کہ جو کوئی بھی ریاست میں پرامن فضاء کو مکدر کرنے کی کوشش کریں گے انہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور سختی سے نمٹا جائے گا ۔ کمشنر پولیس رچہ کونڈہ نے کارگزار ڈی جی پی کو بتایا کہ پولیس نے اس واقعہ سے متعلق جملہ 5 مقدمات درج کئے ہیں اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ انجنی کمار نے اجلاس کے دوران کہا کہ اس قسم کے واقعات میں ملوث ہونے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے ان کی کمیونل شیٹ کھولی جائے گی اور گروپ یا انفرادی طور پر کسی کو بخشا نہیں جائے گا اور پولیس سختی سے کارروائی کرے گی ۔ انجنی کمار نے کہا کہ تلنگانہ ریاست تیزی سے ترقی کررہا ہے اور فرقہ وارانہ واقعات کے ذریعہ اس کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ ب