پرانا شہر کے مسلم نوجوان لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی کررہے ہیں، مسلمان اپنے گھروں میں عبادت کریں: بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ

,

   

حیدرآباد(تلنگانہ): بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے آج پرانا شہر کے مسلم نوجوانوں پر الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پرانا شہر کے مسلم نوجوانوں لاک ڈاؤن کی مبینہ خلاف ورزی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مسلم نوجوان طبقہ پھل اور ترکاری خریدنے کیلئے گھر سے نکل رہے ہیں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=38&v=IWGQbYTcYVg&feature=emb_logo

ایک تلگو نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے باوجود معظم جاہی مارکٹ، عثمان گنج اور دیگر علاقوں میں مسلم طبقہ کثیر تعداد میں نظر آرہے ہیں۔ ہندو اپنے تہوار جیسے شری رام نومی، ہنومان جینتی وغیرہ اپنے گھروں میں منائے ہیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت دینے پر عہدیداروں پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ راجہ سنگھ نے دعوی کیا کہ تمام ریاست میں سب سے زیادہ حیدرآباد کے پراناشہر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسیس سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میرے اس اظہار خیال سے مسلم طبقہ کی دلآزاری مقصود نہیں ہے۔ انہوں بتایا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ، ڈی جی پی مہندر ریڈی اور حیدرآباد کمشنر پولیس انجنی کمار کو ایک ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے یہ ساری باتیں بتادی ہیں۔ انہوں نے پرانا شہر کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ رمضان کی عبادتیں اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔