پرانے شہر میں تبدیلی کی لہر: محمد ولی اللہ سمیر

   

کانگریس کو کامیاب بنایا گیا تو 5 ہزار کروڑ کا خصوصی پیاکیج جاری کرایا جائیگا

حیدرآباد :4؍ مئی ( سیاست نیوز) صدر حیدرآباد کانگریس کمیٹی و کانگریس امیدوار حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سمیرولی اللہ نے کہا کہ اگر انہیں کامیاب بنایا گیا تو وہ حیدرآباد بالخصوص پرانے شہر کی ترقی کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے بھر پور نمائندگی کرتے ہوئے 5000 کروڑ روپئے کا خصوصی پیاکیج حاصل کریں گے ۔ محمد سمیر ولی اللہ نے آج اسمبلی حلقہ جات چارمینار اور چندرائن گٹہ میں بائیک ریالی منظم کرتے ہوئے عوام سے ملاقات ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اس مرتبہ کانگریس کو ووٹ دیتے ہوئے کامیاب بناتے ہیں تو وہ پرانے شہر کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کریں گے ۔ محمد سمیر ولی اللہ نے کہا کہ پرانے شہر کو ایک منظم انداز میں نظر انداز کیا گیا جبکہ ترقی کے کافی وسائل موجود ہے لیکن حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے کامیاب ہونے والوں نے پرانے شہر کو ترقی دینے بنیادی سہولتیں فراہم کرنے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے چھوٹے کاروبار سے وابستہ لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے میں پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں ۔ اب وقت بدل رہا ہے ہمیں بھی اپنی سونچ بدلنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست میں تبدیلی کی لہر آئی ہے بی آرایس کا خاتمہ ہوگیا کانگریس کی حکومت قائم ہوگئی ہے ۔ پرانے شہر کے لوگوں کو بھی تبدیلی پر توجہ دینی چاہئے جنہیں بار بار آزمایا گیا ہے انہیں دوبارہ آزمانا غیر مناسب ہے لہٰذا حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کو کامیاب بنایا جاتا ہے تو وہ حیدرآباد کی ترقی کیلئے خصوصی منصوبہ بندی تیار کریں گے اور اس پر عمل آوری کیلئے حکومت پر دبائو بنائیں گے۔
پرانے شہر میں بے روزگاری کی شرح 21% فیصد ہے بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے ڈرینج ، سڑکوں کے مسائل ہے تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت قائم ہونے کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی پرانے شہر کو نئے شہر کے طرز پر ترقی دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہے ہیں حال ہی میں میٹرو ریل پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعہ لوگوں میں قرض فراہم کرتے ہوئے چھوٹے روزگار شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی تیار کی جارہی ہے ۔ سٹ ون کو ترقی دیتے ہوئے روزگار پر مبنی ٹریننگ پروگرامس شروع کرنے کی بھی تیاری کی جارہی ہے وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں مجلس اور بی جے پی کے سیاسی ہتھکنڈوں کا شکار ہوئے بغیر اپنے مسائل کی یکسوئی روزگار کی فراہمی ، پرانے شہر کی ترقی کیلئے کانگریس کو کامیاب بنائیں ۔ چیف منسٹر کی جانب سے موسیٰ ندی کو لندن برج کے طرز پر ترقی دینے کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق کے اختتام کے بعد بڑے پیمانے پر ترقیاتی اقدامات کا آغاز کردیا جائیگا۔ لہذا وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے والوں کو شکست دیں اور ترقی کا نعرہ دینے والوں کو کامیاب بنائیں ۔ 2