پرجا وانی پروگرام میں 2 ہزار سے زائد درخواستوں کی وصولی

   

حیدرآباد۔/11 فروری، ( سیاست نیوز) حکومت کے پرجا وانی پروگرام کے تحت آج مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں عوامی سماعت کے دوران جملہ 2480 درخواستیں موصول ہوئیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام کے مسائل کی سماعت کی اور ان کی تحریری نمائندگیوں کو وصول کیا۔ محکمہ پنچایت راج اور دیہی ترقی سے متعلق 139 درخواستیں داخل کی گئیں۔ محکمہ برقی 110 ، ریوینیو 36 ، اندراماں ہاوزنگ 2130 اور دیگر محکمہ جات کی 64 درخواستیں موصول ہوئیں۔1
ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے عوام کو تیقن دیا کہ تحریری شکایتوں کو متعلقہ محکمہ جات سے رجوع کرتے ہوئے عاجلانہ یکسوئی کے اقدامات کئے جائیں گے۔1