پروگرام کو 6 جنوری تک بہتر انداز میں منعقد کرنے چیف سکریٹری شانتی کماری کی ہدایت
حیدرآباد۔29۔ڈسمبر(سیاست نیوز) پرجاپالنا پروگرام دوسرے دن بھی کامیابی کے ساتھ جاری رہا اور تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ابھیا ہستم اسکیم کے لئے درخواست داخل کرنے والے عوام نے زبردست ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کروائی۔ چیف سیکریٹری تلنگانہ محترمہ شانتی کماری نے آج ضلع کلکٹرس و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ ٹیلی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے 6 جنوری تک جاری رہنے والے اس پروگرام کے بہتر انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم کے درخواست فارمس کی فروخت کی جو شکایات موصول ہورہی ہیں ان کو ختم کرنے کے اقدامات کئے جائیں اور فارمس کی فروخت کو روکا جائے۔ انہوں نے عہدیداروں کو دی گئی ہدایات میں کہا کہ ہر 100 درخواست گذاروں کے لئے 1 کاؤنٹر کا قیا م عمل میں لایا جائے اور ان کاؤنٹرس سے موصول ہونے والی درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے ذمہ دار عہدیداروں کو حوالہ کیا جائے۔ 3