کلکتہ۔مغربی بنگال حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ حملہ کے خدشات پر مشتمل خفیہ جانکاری کے بعد وہ انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور کو زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کریں گی‘ سکریٹریٹ کے ذرائع نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
ریاست میں 42میں 18لوک سبھا سیٹوں پر جیت کے بعد ممتا بنرجی کی زیر قیادت ترنمول کانگریس نے مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کی انتخابی حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری کشور کے سپرد کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر کشور کافی اہم رول ادا کریں گے‘ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ائے ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیاہے
۔کشور نے بڑی دلچسپی کے ساتھ اس بات کا اظہار کیاہے کہ وہ اپریل اور مئی کے دوران ریاست بھر میں منعقد ہونے والے مجالس مقامی کے انتخابات سے قبل اور مابعد اسمبلی الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے تمام اضلاعوں کو دورہ کریں گے۔
خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جانکاری ملی ہے کہ اضلاعوں کے دورے کے موقع پر کشور بڑی آسانی کے ساتھ نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔
رپورٹس کے پیش نظر مذکورہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ کشمیر کی سکیورٹی میں اضافہ کرے گی۔ ریاست میں جن لوگوں کو زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے کہ انہیں چوبیس گھنٹے ایسکورٹ اور پائیلٹ گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں اس کے علاوہ 12-16ممبرس کے ایک ٹیم سکیورٹی جوانوں پر مشتمل ان کے ساتھ چوبیس گھنٹے موجود رہتی ہے۔
کچھ کمانڈرس بھی سکیورٹی گھیرے میں شامل رہتے ہیں۔ریاست میں فی الحال چیف منسٹر ممتا بنرجی اور ان کے بھانجے اور ترنمول کانگریس کے ایم پی ابھیشک بنرجی کو زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ان کے علاوہ جن لوگوں کوزیڈ زمرہ کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے ان میں گورنر جگدیپ دھنکر اور ٹرانسپورٹ منسٹر سویندھو ادھیکاری شامل ہیں