پرشانت کشور کو کانگریس میں شامل کرنے کے لئے قطعی فیصلہ سونیا گاندھی کریں گے

,

   

کشوربہت جلد کانگریس میں سیاسی خلاء بازیاں شروع کردیں گے


نئی دہلی۔ سیاست حکمت عملی کار پرشانت کشور کو پارٹی میں شامل کرنے کا قطعہ فیصلہ کانگریس صدر سونیاگاندھی کریں گے کیونکہ کانگریس لیڈر اس مسلئے پر منقسم ہیں۔ پارٹی ذرائع کے بموجب سونیاگاندھی نے پہلے ہی مشاورت شروع کردی ہے۔

حال ہی میں کشور نے ترنمول کانگریس کے ساتھ کام کیاہے اور مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں اس کی بھاری جیت کاسہرا بھی کشور کے سر ہی باندھا جارہا ہے۔

کشور چاہتے ہیں کہ انتخابات سے متعلق معاملات میں مکمل طور پر ان کا کردار اور فیصلہ لینے کا اختیار رہے‘ پارٹی قائدین امیدواروں کے انتخاب کے ایک فرد پر انحصار کے لئے رضامند دیکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

دوانتخابی جدوجہد کے بعدکانگریس مشیروں کی تلاش میں ہے۔

احمد پٹیل جیسے سینئر لیڈر کے انتقال کے بعدکانگریس کو پہلے ہی ایک حکمت عملی کار کا نقصان ہوا ہے۔ کشور نے کانگریس لیڈر او رپارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی سے کچھ وقت قبل ملاقات کی تاکہ پارٹی کے مختلف اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جائزہ پر تبادلے خیال کیا‘ اترپردیش کے انتخابات میں بھی اس شامل ہیں‘ پارٹی کے ذرائع نے یہ بات کہی ہے۔

اس بات کا حصہ رہے پارٹی قائدین نے کہاکہ راہول نے اس منصوبے پر کانگریس قائدین کے ساتھ رسمی تبادلہ خیال کیااور کشور کے پارٹی میں داخلے اور پارٹی کی انتخابی حکمت عملی کی ذمہ داری تفویض کرنے کے متعلق ان کی رائے مانگی ہے۔

کشور جس نے جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی اور عبوری صدر سونیاگاندھی سے اس بات چیت کے ضمن میں ملاقات کی ہے نے کانگریس کی قیادت کو ایک منصوبہ اور بات چیت کے نکات دئے ہیں جس پر سینئر قائدین کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

کشوربہت جلد کانگریس میں سیاسی خلاء بازیاں شروع کردیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کشور کا جنرل سکریٹری برائے انتخابی انتظام انچار ج کے طور پرتقرر کیاجاسکتا ہے‘ مگر پارٹی کے سینئر قائدین کا زور ہے کہ ایک فرد پر انتخابات کی تمام تر ذمہ داری دینا اچھی بات نہیں ہے کیونکہ کشور پر پورا بھروسہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔

تاہم پارٹی میں ان کی شمولیت پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔جب سے 13جولائی کے روز کشور کی راہول گاندھی سے ملاقات ہوئی ہے اور اپنا منصوبہ پیش کیا ہے‘ کانگریس کے انتظام کے اندر کئی دور کی ملاقاتیں پیش ائی ہیں اور بعض پارٹی قائدین کا احساس ہے کہ انتخابات میں ان کی صلاحیتوں استعمال کیاجاسکتا ہے۔ اگلے شمال مشرقی ریاستوں‘ گوا‘ پنجاب‘ اتراکھنڈ اور اترپردیش میں انتخابات کی کانگریس تیاری کررہی ہے۔

حال ہی میں کشور نے ترنمول کانگریس‘ مذکورہ ڈی ایم کے اور وائی ایس آر سی پی کے لئے مہم چلائی ہے اور ان کے تعلقات پارٹی سے بالاتر ہوکر ہیں