نئی دہلی۔ممبئی پولیس کے سابق کمشنر پرم بیر سنگھ نے پیر کے روز سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کرتے ہوئے گوہار لگائی ہے کہ مہارشٹرا کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ کے مختلف بدعنوان سرگرمیوں کے خلاف غیر جانبدارنہ‘ بااثر اور شفاف سی بی ائی جانچ کے احکامات جاری کئے جائیں۔
اس درخواست میں مہارشٹرا کے وزیرداخلہ انل دیشمکھ کی مختلف بدعنوان سرگرمیوں پر شفاف‘ غیر جانبدارنہ اور موثر سی بی ائی تحقیقات فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کی مانگ کی گئی ہے۔
سنگھ نے اپنی درخواست میں مناسب ردعمل اور حکم یا ہدایت جاری کرنے کی بھی مانگ کی کہ ان کے احکامات کو یاتو منسوخ کریں‘ یا ختم کریں یا پھر ایک بازو کردیں جس کو ریاستی حکومت نے جاری کرتے ہوئے ممبئی پولیس کمشنر کی حیثیت سے ان کا تبادلہ کردیاتھا
جو ایک غیر قانونی فیصلہ تھا۔
انہوں نے اپنی درخواست میں کہاکہ ”یہ ائن کے ارٹیکل14اور21کی خلاف ورزی ہے جس میں تمام خطوط پر کم سے کم دوسال کی معیادکی تکمیل کے بغیر نہیں کیاجاسکتا ہے اور انہوں نے اس کے لئے ٹی ایس آر سبرامنین اور یونین آف انڈیا کے درمیان چلنے والے معاملے کا بھی حوالہ دیاہے۔
درخواست گذار پرم بیر سنگھ کو ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے 20مارچ کو ریاستی وزیرداخلہ انل دیشمکھ نے ہٹاکر ہوم گارڈس کا کمانڈنٹ جنرل مقرر کیاتھا۔
انل دیشمکھ نے جمرات کے روز کہاتھا کہ این ائی اے اور اے ٹی ایس سچے وازے کے معاملے کی جانب نہایت پیشہ وارانہ انداز میں کررہی ہے اور پرم بیر سنگھ کو ممبئی پولیس کمشنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد بغیر کسی رکاوٹ کے یہ تحقیقات انجام پارہی ہے۔