پرنائے کی آل انگلینڈ چمپئن لی کیخلاف شاندار کامیابی

   

کوالالمپور۔ ہندوستان کے سب سے زیادہ بہتر رینک والے سنگلزکھلاڑی پی وی سندھو اور ایچ ایس پرنائے نے یہاں خواتین اور مردوں کے سنگل میں بالترتیب اپنے اپنے راؤنڈ آف 16 مقابلوں میں فتوحات کے ساتھ ملائیشیا ماسٹرز 2023 بیڈمنٹن چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔تازہ ترین رینکنگ میں 9ویں نمبر پر موجود پرنائے نے ملائیشیا کے دارالحکومت میں ورلڈ ٹور سوپر500 ایونٹ میں اپنی شاندار دوڑ جاری رکھتے ہوئے چین کے آل انگلینڈ چمپئن لی شی فینگ کو تین گیمز میں شاندار کامیابی کے ساتھ پیچھے چھوڑ دیا۔ پرنئے جنہوں نے چہارشبنہ کو یہاں چائنیز تائی پے کے چھٹی سیڈ ہو تیئن چن کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 16-21، 21-14، 21-13 سے جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا، اپنے چینی حریف کوراؤنڈ آف 16 میں 13-21، 21-16 21-11 سے شکست دی ۔ ان کا مقابلہ اب جمعہ کو آخری 8 میں جاپان کے کینٹا نیشیموتو سے ہوگا۔ ڈبل اولمپک میڈلسٹ سندھو جو یہاں کی چھٹی سیڈ ہے، انہوں نے خواتین کے سنگلز کے پری کوارٹر فائنل مقابلے میں تھوڑا آسان مقابلہ کیا اورجاپان کی آیا اوہوری کو 40 منٹ میں 21-16، 21-11 سے شکست دی۔ سندھوجنہوں نے2016 میں ریو اولمپکس میں سلور میڈل جیتا تھا اور اس کے بعد ٹوکیو2020 میں برونز میڈلجیتا تھا، سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے چین کے ڑانگ یی مین سے مقابلہ کریں گی۔