نئی دہلی۔ سابق صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے پیرنے روز اپنی آخری سانس لی ہے۔
وہ 84سال کے تھے۔ سینئر سیاسی رہنما کو کرونا وائرس جانچ میں مثبت پایاگیاتھا اور وہ آرمی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اسپتال میں ان کے دماغ میں خون کے انجماد کودور کرنے کے لئے ایک سرجری بھی کی گئی تھی۔
ان کے بیٹے ابھجیت بنرجی نے چہارشنبہ کے روز ٹوئٹ کیاتھا کہ ان کے والد ”ہیموڈیانامکلی مستحکم“ ہیں۔
تاہم انہوں نے سب سے دعاؤں کے لئے بھی استفسار کیاتھا
With a Heavy Heart , this is to inform you that my father Shri #PranabMukherjee has just passed away inspite of the best efforts of Doctors of RR Hospital & prayers ,duas & prarthanas from people throughout India !
I thank all of You 🙏— Abhijit Mukherjee (@ABHIJIT_LS) August 31, 2020
سال2012سے 2017تک صدرجمہوریہ ہند کی حیثیت سے انہوں نے خدمات انجام دئے ہیں۔
مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے مذکورہ سینئر سیاسی لیڈر2009سے 2012کے درمیان فینانس منسٹر اور2006سے2006کے درمیان وزیر دفاع اور 2006سے 2009کے درمیان خارجی وزیر رہے ہیں۔پرنب کے تین بچے ہیں۔
شرمستا مکھرجی‘ ابھجیت بنرجی او راندراجیت بنرجی ہیں۔