حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) ملک کے 74 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرنسپل چیف سیکوریٹی کمشنر ساؤتھ سنٹرل ریلوے راجا رام کو باوقار پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازا گیا ہے۔ راجا رام 1989 انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس سرویس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں اور مختلف ریلوے زونس میں انہیں خدمات کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ریلوے سیفٹی کے معاملہ میں نمایاں خدمات پر راجا رام کو 2012 میں انڈین پولیس میڈل سے نوازا گیا تھا۔ انہیں دیگر کئی میڈلس بھی حاصل ہوئے جن میں جنرل منیجر میڈل، سیکوریٹی ایفیشینسی شیلڈ اور دیگر ایوارڈز شامل ہیں۔ انہوں نے 2019 آر پی ایف کرائم مینول کی تیاری میں اہم رول ادا کیا۔ جنرل منیجر ساؤتھ سنٹرل ریلوے ارون کمار جین نے باوقار پریسیڈنٹ پولیس میڈل سے نوازنے پر راجا رام کو مبارکباد پیش کی۔ر
ای پی ایف او ریجنل آفس حیدرآباد میں کل ندھی آپکے نکا آوٹیرچ
حیدرآباد۔/25 جنوری، ( پریس نوٹ ) ریجنل پی ایف کمشنر ۔ II ، ریجنل آفس حیدرآباد برکت پورہ کے بموجب 27 جنوری 2023 کو ای پی ایف اوریجنل آفس حیدرآباد۔ I برکت پورہ اور دیگر مقامات پر ندھی آپکے نکاآوٹیرچ منعقد کیا جائے گا۔