پروفیسر احمد محفوظ شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر مقرر

   

نئی دہلی ۔ ممتاز شاعر اور کلاسیکی ادبیات کے ماہر پروفیسر احمد محفوظ (محمد محفوظ خاں)نے آج شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ دفتر مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق پروفیسر احمد محفوظ کو 15،فروری2022 سے تین برس کے لیے شعبہ ارد وکا صدر مقرر کیا گیا ہے ۔ پروفیسر احمد محفوظ گذشتہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ سے اسی شعبے میں درس وتدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔شعبے کے اساتذہ،ریسرچ اسکالر اور طلبا نے ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ شعبے کی تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا۔