پروفیسر فیضان مصطفی صدر کنسورشیم آف نیشنل لا یونیورسٹیز

   

نئی دہلی ۔ کنسورشیم آف نیشنل لا یونیورسٹیز کا سالانہ اجلاس 12 نومبر کو منعقد ہوا جس میںگورننگ باڈی نے پروفیسر فیضان مصطفی وائس چانسلر نلسار یونیورسٹی کو کنسورشیم کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ پروفیسر پونم سکسینہ وائس چانسلر این ایل یو جودھپور کو نائب صدر پروفیسر وریندر کمار وائس چانسلر ایم این ایل یو ناگپور کو کنوینر اور پروفیسر وی سی ویویکانندم وائس چانسلر ایچ این ایل یو رائے پور کو رکن ایگزیکیٹیو کمیٹی سی ایل اے ٹی 2021 منتخب کیا گیا ہے ۔ پروفیسر فیضان مصطفی نے نئے صدر کی حیثیت سے ذمہ داری سنبھال لی ہے اور انہوں نے ان میں یقین ظاہر کرنے اور ان کا انتخاب کرنے پر ارکان سے اظہار تشکر کیا ۔ انہوں نے سبکدوش صدر پروفیسر وی وجئے کمار سے بھی اظہار تشکر کیا ۔