پروفیسر قاسم کی رہائی کیلئے کے سی آر سے کرشنا مادیگا کی اپیل

   

حیدرآباد۔/22جنوری، ( این ایس ایس ) ایم آر پی ایس لیڈر مندا کرشنا مادیگا نے چہارشنبہ کو ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کے پروفیسر سی قاسم کو فی الفور رہا کیا جائے جنہیں سدی پیٹ پولیس نے ماؤنوازوں سے مشتبہ روابط کے الزام کے تحت حال ہی میں گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ملک کے وہ واحد چیف منسٹر ہیں جو ماؤنواز مسئلہ کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے پروفیسر قاسم کے والد اور شریک حیات سے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد یہ ریمارک کیا۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یاد دلایا کہ چیف منسٹر نے کہا تھا کہ نکسلائیٹس روٹی، کپڑا اور مکان کیلئے جدوجہد کرتے ہیں اور کہا تھا کہ ماؤ نواز کے اقدامات غلط نہیں ہوتے۔