پروٹوکال کا خیال نہ رکھنے پر کلکٹر سے جواب طلبی

   

کریم نگر ۔ 22 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہری ترقی کے مشاورتی اجلاس میں لگائے گئے بیانر میں مقامی رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجئے کی تصویر نہ لگائی جانے پر پروٹوکال کا لحاظ نہ کئے جانے پر ضلع کلکٹر کو جواب دینا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار بی جے پی ضلع صدر بی ستیہ نارائن نے جمعہ کی شب مقامی آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں سابق مئیر ڈی شنکر کے ساتھ مل کر منعقدہ میڈیا کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکال کی خلاف ورزی پر کلکٹر کو جواب دینا ہوگا ۔ اعلیٰ عہدیداروں اور ٹی آر ایس قائدین کو چاہئے کہ اپنے طریقہ کار میں بدلاؤ لائیں ۔ شہر کی ترقی کے لیے مرکزی حکومت فنڈز کی اجرائی کررہی ہے ۔ ریاستی حکومت ان ہی روپیوں کو دیگر کاموں میں منتقل کررہی ہے ۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسمارٹ سٹی اسکیم 14 ویں فینانس کمیشن فنڈز سے شہر میں ترقیاتی کام روبہ عمل لائے جارہے ہیں اور ریاستی حکومت اس میں اپنے حصہ کو شامل نہ کرتے ہوئے تساہلی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت یہ پروپگنڈہ کررہی ہے کہ وہ کریم نگر کی ترقی کے لیے سینکڑوں کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ٹی آر ایس قائدین اس تعلق سے تفصیلات پر مبنی تحریری بیان جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکال کے تنازعہ پر کلکٹر کو وضاحتی بیان دینا ہوگا ۔ اس سلسلہ میں وزیر گنگولا کملا کر ، مئیر وائی سنیل راؤ کیوں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کلکٹر کی حمایت میں وہ کیوں ہیں ؟ پروٹوکال کے تعلق سے انہوں نے جواب بھی نہیں دیا ۔ پارٹی قائدین کی غلامی میں کلکٹر موجود ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ قاعدے اور قانون کے مطابق کام کریں ۔ مقامی پارٹی صدر بی مہندر ریڈی ، دوبالا سرینو ، داپرتی وجئے گوگیلا جئے سری ، جئے سری پداپلی ، جتندر ، بنڈہ جون ریڈی ، سرینواس ، کے کرشنا و دیگر پارٹی قائدین موجود تھے ۔۔