پروڈکٹس ہمدرد لیبارٹریز کا او ٹی ایکس میں داخلہ ، 13 نئے پروڈکٹس کی لانچنگ

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : ہمدرد لیبارٹریز (شعبہ ادویات ) جو ایک ترقی پذیر اور تحقیق کی بنیاد پر صحت مند رہنے کی ایک ایسی یونانی تنظیم ہے جو بیماریوں کو روکنے اور صحت بخش ہیلتھ کیر فراہم کرتی ہے ۔ لیبارٹریز نے 13 نئے پروڈکٹس کی لانچنگ کا اعلان کیا ہے اور اس طرح اب اس نے OTX زمرے میں بھی داخلہ حاصل کرلیا ہے ۔ جس کے ذریعہ چھ نئے پروڈکٹس کی لانچنگ عمل میں آرہی ہے جو پیام کے تیل ، کلونجی کے تیل ، اشوکا رشتہ ، نوزیم ، لیکوٹیرب اور اسبگول ++ پر مشتمل ہے جو جلد ، بالوں ، جسم کے درد ، قبض اور ناک اور سینے ( ناک بند ہوجانے اور سینہ جام ہوجانا ) کے لیے مفید ہے ۔ یونانی ادویات کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نئے لانچ کردہ پروڈکٹس میں اعلیٰ معیار کے نسخے استعمال کے گئے ہیں اور اپنے صارفین اور گاہکوں سے جڑنے کے لیے کمپنی نے میڈیا مہم بھی شروع کی ہے ۔ اس موقع پر ہمدرد کے صدر نشین (شعبہ ادویات ) عبدالمجید نے کہا کہ انسانوں کی صحت اور خود اپنا علاج کرنے کو کمپنی ہمیشہ ترجیح دیتی آئی ہے اور اس بات کو ہمارے صارفین بھی ترجیح دیتے آئے ہیں ۔ آج کے اس دور میں جہاں انسان کی حرکات و سکنات پر بھی تحدیدات عائد ہیں اور ساتھ ہی ساتھ شدید آلودگی کا بھی ہمیں سامنا ہے لہذا ہم نے یہ محسوس کیا کہ ایسی اعلیٰ معیاری ادویات تیار کی جائیں جو انسانی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے بہ آسانی دستیاب ہوں ۔۔