پرگتی بھون سے متعلق ریونت ریڈی کے بیان کی تائید: رکن اسمبلی سیتکا

   

حیدرآباد۔/8فروری، ( سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی سیتکا نے ریونت ریڈی کے اس بیان کی تائید کی جس میں انہوں نے کہا کہ پرگتی بھون جس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہے گرانائیٹ سے اُڑا دیا جانا چاہیئے۔ رکن اسمبلی سیتکا نے کہا کہ ریونت ریڈی کے اس بیان میں کوئی غلطی نہیں ہے۔ کے سی آر نے بھی نکسلائیٹ ایجنڈہ کو اپنا ایجنڈہ قراردیا تھا لیکن ان پر کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ سیتکا نے کہا کہ بی آر ایس میں موجود کئی قائدین سابق نکسلائیٹس ہیں کیا کے سی آر اس حقیقت سے انکار کرسکتے ہیں۔ ریونت ریڈی کے ریمارک پر بی آر ایس قائدین کا احتجاج دراصل ریونت ریڈی کو آشیرواد کی طرح ہے۔ اسی دوران ریونت ریڈی نے ان کے خلاف پولیس میں شکایت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں مقدمات سے نہیں ڈرتا، میرے لئے مقدمات نئے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالف کے سی آر طاقتوں کو کانگریس کی تائید کرنی چاہیئے۔ انہوں نے دہرایا کہ ایسے پرگتی بھون سے کیا فائدہ جس سے عوام کا کوئی بھلا نہیں ہوتا۔ ر