نئی دہلی 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج کہاکہ مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بمبئی ہائیکورٹ کی جانب سے اپریل 2017 ء میں دی گئی ضمانت کے خلاف دائر کی گئی عرضی پر دو ہفتے بعد سماعت کی جائے گی۔ سادھوی پرگیہ سنگھ 2008 ء کے مالیگاؤں بم دھماکوں کی ملزمہ ہے اور بھوپال سے بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ واضح رہے کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو 25 اپریل 2017 ء کو بمبئی ہائیکورٹ نے مالیگاؤں بم دھماکے میں اہم ملزم ہونے سے انکار کرتے ہوئے ضمانت دے دی تھی۔ 29 ستمبر 2008 ء کو پیش آئے مالیگاؤں بم دھماکہ میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے۔