نئی دہلی ، 30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ وہ حیدرآباد میں 25 سالہ ویٹرنری ڈاکٹر کے ریپ اور قتل اور یو پی کے سنبھل میں بھی ایک کم عمر کو گھناؤنی حرکتوں کا نشانہ بنانے پر مضطرب ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سوسائٹی کے طور پر ہمیں ایسے واقعات پیش آنے پر محض لب کشائی سے کہیں بڑھ کر کام کرنا ہوگا۔ پرینکا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہمارے ذہنوں کو جھنجھوڑ کر بدلنا ہوگا، تشدد سے نفرت پیدا کرنی ہوگی، خواتین و لڑکیوں سے روزانہ جاری گھناؤنے سلوک کو قبول کرنے سے یکسر انکار کرنا ہوگا۔ ’’مجھے حیدرآباد ویٹرنری ڈاکٹر اور سنبھل میں 16 سالہ لڑکی کے ریپ اور قتل پر شدید افسوس ہے اور میری برہمی ظاہر کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔