پرینکا گاندھی نے کہاکہ ”یہ کافی نہیں ہے کہ ان کا دل کبھی اس کو معاف نہیں کرے گا۔ آپ ایک سیاسی لیڈر ہیں‘ آپ کو اپنی سیاسی جگہ پر بات کرنا ہوگا‘’
سال2019کے الیکشن کی مہم کے آخری دن کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اس روز بڑے سیاسی تنازعات کے متعلق بات کی‘ جو ان کے سیاسی شروعات کے وقت ہوئی اور لوک سبھا الیکشن کے امکانات پر بھی بات کی۔ پیش ہے یہاں پر کچھ اقتباسات۔
مہاتما گاندھی کے قاتل کو دیش بھگت قراردینے پرگیا ٹھاکر کے ریمارک پر وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کبھی معاف نہ کرنے کی باتپر آپ کا کیا ردعمل ہوگا؟
یہ بچنے کا راستہ ہے۔ آپ اس ملک کے وزیراعظم ہیں‘ کوئی کہتا ہے کہ اس کے ملک کے بانی کو قتل کرنے والے کو دیش بھگت قراردیتا ہے۔
آپ ایک سیاسی لیڈر ہے اور آپ کو اپنے سیاسی موقف کی وضاحت کرنا ہے۔ مہاتما گاندھی کے قاتل کے متعلق آپ کا کیا موقف ہے؟
انہیں کیاکرنا چاہئے؟
انہیں کاروائی کرنا چاہئے۔ انہیں بتایا چاہئے کہ وہ ناتھو رام گوڈسے کے متعلق کیاسونچتے ہیں۔ میں نہیں جانتے وزیراعظم ناتھو رام گوڈ سے کے متعلق کیاسونچتے ہیں۔
آپ کے بھائی راہول گاندھی کہتے ہیں کہ انہوں نے آ پ کو ہمیشہ آگے بڑھایا۔ مگر آپ سیاست میں اس لئے نہیں ائی کیونکہ آپ کے بچے چھوٹے ہیں۔ جب آپ نے فیصلہ کیاتو کیا کہا؟۔
میں یہی مانتے ہوں کہ میرے بچے آرام دہ اور آسان بچپن گذاریں۔ دہلی میں بڑے ہورہے ہیں‘ اور بہت سارے چیالنجوں کا سامنا ہے۔
۔ راہول اور میرے بہت سارے نقصانات اور تشدد میں بڑے ہوئے۔ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے بھی اس کا سامنا کریں۔ اس کے علاوہ سیاسی مستقبل کی ذمہ داریاں گھر او ربالخصوص بچوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
میں چاہتی تھی کہ میرے بچے ان تمام چیزوں سے محفوظ رہیں۔
جیسا کہ میں نے سیاست میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا تو وہ کافی خوش ہوئے۔
جی ہاں میرا بیٹا یہ کہہ کر میرا مذاق اڑاتا ہے کہ میں اپنے سیاسی قابلیت پکوان اور الکٹریشن کے درمیان میں خراب کررہی ہوں۔ وہ دونوں سیاست میں داخلہ کے لئے میری کافی حوصلہ افزائی کرتے ہیں
کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اپنے پہلی تقریر کے دوران آپ کے شدید خراب سیاسی حالات کے متعلق بات کی تھی۔ کیا آپ کے سرگرم سیاست میں شامل ہونے کی یہی وجہہ ہے؟
درحقیقت میں سمجھتی ہوں دو وجوہات ہیں جس کی بنا پر میں نے سیاست میں داخلہ لیاہے۔پہلی وجہہ میری زندگی اور سیاست سے میرا رشتہ کافی بدل گیا ہے۔
دوسری وجہہ میں نے دیکھا کہ بڑی خاموشی کے ساتھ بی جے پی نے منظم انداز میں جمہوری اداروں کو تباہ کرتے ہوئے اپنی سیاسی سونچ لوگوں پر نافذ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
مجھے احساس ہوا ہے کہ اس پر خاموشی ایک بزدلی ہوگی۔
میں جانتی نہیں تھی بزدلی کو کیسے تسلیم کیاجائے
جب راہول گاندھی نائب صدر بنے پارٹی تو انہوں نے تقریر کی اور کہاتھا کہ ”اقتدار زہر ہے“ کیا الفاظ ہیں جو آپ کی والدہ نے انہیں اور آپ کو سیاست میں داخل ہونے پر دئے ہیں؟
میرے بھائی کی تجویز صاف ہے۔ انہوں نے مجھ سے کہاکہ بطور سیاست داں میں ان تمام لوگوں تک رسائی کروں جو متاثر ہیں‘ ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں‘ ان کے لئے جدوجہد کریں اور نظام میں ان کی سیاسی نمائنگگی کو یقین بنائیں۔
او رمیری ماں نے مجھے تجویز کی ہے میں زیادہ بولوں اور اس سے زیادہ میں جو بولوں اس پر عمل کروں۔
کیاآپ سمجھتی ہوں کہ آپ نے اس الیکشن مہم میں کسی نقطہ پر ”بہت زیادہ بات کی ہے؟“۔کیاآپ سمجھتے ہیں کہ وزیراعظم نریند ر مودی کے خلاف دریودھن کا ریمارک زیاادہ نہیں تھا
بلکل نہیں۔ میں نے بہت صاف طور پر ہندوستان کی تاریخ کا حوالے دیا جس میں غرور کو کبھی معافی نہیں کیاگیا اور میں نے مہابھارت کے پس منظر میں یہ بات کہی جو دریودھن کے متعلق لکھی گئی مشہور نظم کا حوالہ تھا۔ اس میں غلط کیاتھا
آپ کے والد پر حملہ کرنے پر کیا آپ کو غصہ آیا؟
نہیں بلکل غصہ نہیں آیا‘ حقیقت میں میں نے دیکھا کہ میرے والد پر حملہ مودی نے اس لئے کیا ہے کیونکہ وہ کمزور ہوگئے ہیں اور متوتر سیاسی بحث وتکرار سے باہر جانا چاہتے تھے
اگر یوپی میں آپ پر عائد ذمہ داری کو دیکھیں تو آپ نے کہاکہ وہ پارٹی کی بوتھ لیول استحکام کام کیاہے جس کی وضاحت بہت جلد ہوجائے گی۔ کیا پرینکا گاندھی 2019یا 2022کی تیاری کررہی ہیں؟
تین مہینوں میں بوتھ لیول استحکام اور اترپردیش میں پوری سیاسی تنظیم کو متحرک کرنا ہے جیسا یوپی میں ممکن نہیں تھا۔ اس کی منشاء بی جے پی کو شکست دینا ہے۔
جہاں پر ہمارا امیدوار کمزور تھا وہاں پر اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ الائنس (ایس پی‘ بی ایس پی‘ آر ایل ڈی)کے امیدوار وں کو نقصان نہ پہنچے۔سال2022کے لئے ہماری بوتھ لیول استحکام کو یقینی بنانے کاکام ضرور کیاجائے گا۔
آپ کی شبہہ اندرا گاندھی جی کی طرح ہے؟
اس پر پرینکا نے جواب دیا کہ پارٹی کے لوگ ایسا کہتے ہیں‘ میں ان کی طرح دیکھائی دیتی ہوں تو یہ فطری بات ہے کیونکہ وہ میری دادی ہیں مگر انہوں نے بہت سارا کام ملک کی ترقی کے لئے کیا وہ اس ملک کی وزیراعظم تھی لہذا میں اس بات کی حمایت نہیں کرسکتی۔
امیتھی سے الیکشن لڑنے کے متعلق سوال پر پرینکا گاندھی نے کہاکہ دیکھتے ہیں یہ بات راہول گاندھی کی دونوں میں سے ایک سیٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد شروع ہوسکتی ہے اور میں اپنے بھائی او رکانگریس صدر راہول گاندھی کی ہدایت پر کام کرو ں گی