پرینکا گاندھی نے مقامی قائد کو لڈوؤں سے تولنے کا حکم دیا

   

امیتھی ۔ 28 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے اپنے بجائے جیسا کہ پارٹی کارکن مطالبہ کررہے تھے، مقامی قائد کو جس نے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا، ترازو کے پلڑے میں اپنی جگہ بیٹھنے پر مجبورکیا۔ایک دن طویل جلسہ کے بعد ان کے بھائی صدر کانگریس راہول گاندھی کے حامیوں نے جن کے انتخابی حلقہ میں پرینکا گاندھی کو لڈوؤں میں تولنے کا اہتمام کیا تھا۔ پرینکا گاندھی یہاں اپنی قیامگاہ پر آدھی رات کے قریب پہنچی تھیں اور انہوں نے اپنے بجائے مقامی قائد فتح بہادر کو ترازو کے پلڑے میں بیٹھنے پر مجبور کیا جبکہ دوسرے پلڑے میں ان کے وزن کے مساوی لڑوں رکھے گئے۔